ہاکی کے معاملات میں دلچسپی لے کر اس کھیل کو تباہی سے بچائیں ، قمر ضیاء کی وزیر اعظم سے اپیل
پیر 27 جنوری 2014 14:08
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) سابق ہاکی اولمپینز کیترجمان اولمپین گول کیپر قمر ضیاء نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ہاکی کے معاملات میں دلچسپی لے کر اس کھیل کو تباہی سے بچائیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ملک میں یہ کھیل پچھلے کئی سالوں سے بربادی کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی رابطے کے وزیر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ایچ ایف کے انتخابات ایک ماہ میں دوبارہ کرائے جائیں گے مگر انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔
قمر ضیاء نے کہا کہ سابق ہاکی اولمپینز کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا جس میں اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر اعظم کو ملاقات کیلئے خط لکھ دیا اس کے علاوہ مختلف سیاسی قائدین کو بھی ہاکی میں ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اگلے دو سال تک عالمی ایونٹ میں حصہ نہیں لے گا،اس لئے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عدم شرکت سے کوئی نقصان نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں قومی ہاکی کھلاڑیوں کیلئے تربیتی کیمپ لگائے جائیں، جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کے مابین سیریز کا انعقاد کیا جائے،ملک میں زیادہ سے زیادہ ہاکی ایونٹ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ ہاکی کے دونوں گروپوں کو مدعو کر کے ہاکی میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کریں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.