آئی سی سی بھارت سمیت مخصوص گروپ کے قبضے میں آ جائیگی یا نہیں ،فیصلہ 29 جنوری کو ہوجائیگا

پیر 27 جنوری 2014 14:08

آئی سی سی بھارت سمیت مخصوص گروپ کے قبضے میں آ جائیگی یا نہیں ،فیصلہ ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی بھارت سمیت مخصوص گروپ کے قبضے میں آ جائیگی یا نہیں اس کا ممکنہ فیصلہ29 جنوری کو ہو جائیگا میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے طاقت کے نشے میں دھت مسودہ پیش کرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی قسمت کا فیصلہ اجلاس میں 29 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔بھارت،آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز پیسے اور طاقت کے حصول کے نشے میں اس قدر ڈوب چکے ہیں کہ بین الاقوامی کرکٹ کو بھی داوٴ پر لگا دیا۔کرکٹ میں بھارت کی بڑھتی ہوئی غنڈہ گردی سے آئی سی سی کا مستقبل میں خطرے میں پڑ چکا ہے-

متعلقہ عنوان :