مجھ پر محدود اوورز کے بیٹسمین کی چھاپ لگادی گئی ہے، شرجیل خان

پیر 27 جنوری 2014 14:06

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء)قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز شرجیل خان نے کہا ہے کہ پانچ روزہ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر نا چاہتا ہوں ، سلیکٹرز نے جس فارمیٹ میں بھی موقع دیا مایوس نہیں کرونگا ایک انٹرویو میں شرجیل خان نے کہاکہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں میری بیٹنگ میں جو خامی تھی وہ میں نے زرعی بینک کے کوچ وجاہت اللہ واسطی کی مدد سے دور کر لی ہے فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہوئے مجھے مسئلہ درپیش تھا جسے میں نے مسلسل پریکٹس کے بعد دور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل خان نے کہاکہ ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے بے چین ہوں۔ سلیکٹرز مجھے جس فارمیٹ میں بھی موقع دیں میں کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں تاہم اس وقت میری نظریں تینوں فارمیٹس پر مر کوز ہیں۔