نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

پیر 27 جنوری 2014 14:06

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، سلیکٹرز نے ویسٹ انڈیز سے 2-0 سے سیریز جیتنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تاہم جیسی رائیڈر کو روس ٹیلر کے بیک اپ کے طور پر ٹیم کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ ٹیسٹ سیریز کے دوران روس ٹیلر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے ، اعلان کردہ اسکواڈ میں برینڈن ٹیلر (کپتان)، کورے اینڈرسن، ٹرینٹ بولٹ، ڈگ بریسویل، پیٹر فلٹن، ہمیش ردرفورڈ، جیسی رائیڈر، ایش سودھی، ٹم ساؤدی، روس ٹیلر، نیل وینگر، بی جے واٹلنگ اور کین ولیمسن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 فروری تک آکلینڈ جبکہ دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 فروری تک ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :