مایوس نہیں،جلد ٹیم میں واپس آوٴں گا، اعزاز چیمہ

پیر 27 جنوری 2014 14:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باوٴلر اعزاز چیمہ نے امید ظاہر کی ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی شاندارپرفارمنس انہیں دوبارہ ٹیم میں واپس لے آئے گی کیونکہ کارکردگی اچھی ہو تو کوئی بھی راستہ نہیں روک سکتا،گزشتہ روزایک انٹرویومیں اعزازچیمہ نے کہاکہ حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں نے اچھی باوٴلنگ کی ہے پاکستانی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد میرا حوصلہ مزید بڑھا ہے کیونکہ مایوسی گناہ ہے میں سخت محنت کررہا ہوں، فٹنس کا معیار بھی بہت بہتر کیا ہے اور میں پرامید ہوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ میری جلد واپسی ہوگی،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ورلڈ کپ کی جیت دیکھ کر مجھ میں کرکٹ کا شوق پیدا ہوا۔

(جاری ہے)

عمران خان، وسیم اکرم، وقاریونس اور شعیب اختر کی تیز بولنگ کو ہمیشہ ذہن میں رکھا۔ ابتدا میں ساری توجہ پڑھائی پر رہی لیکن بی کام کرنے کے بعد پی آئی اے کے ٹرائلز دیے جہاں معین خان اور راشد خان نے مجھے ٹیم میں شامل کیا،ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2001 میں فرسٹ کلاس کرکٹ شروع کی تھی لیکن دو تین سال تک میں فٹنس پر زیادہ توجہ نہ دے سکا اور جب میرا پاوٴں ٹوٹا تو مجھے اندازہ ہوا کہ اگر کرکٹ کھیلنی ہے تو فٹنس پر سب سے زیادہ توجہ دینی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :