شیخوپورہ ، محنت کش کی بیٹی کو شادی کے روز بہنوئی نے اپنے بھائی سے رشتہ کے انکار پر فائرنگ کرکے قتل کردیا

پیر 27 جنوری 2014 14:03

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) شیخوپورہ کے گاؤں میں محنت کش کی بیٹی کو شادی کے روز اس کے بہنوئی نے اپنے بھائی سے رشتہ کے انکار پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے گاؤں عیسن میں یہ واقعہ پیش آیا ملزم طارق چونگی امرسدھو کا رہائشی ہے جس کی سسرال سے رشتہ کے تنازعہ پر ناچاقی تھی اس نے اپنے بھائی کے لئے اپنی سالی شمائلہ کا رشتہ مانگا تاہم اس کے سسر محمد حسًین چوہان نے انکار کردیا تھا اور شمائلہ کا رشتہ عیسن کے نوجوان اجمل سے طے کر دیا ۔ شادی کے دن برات آنے سے قبل ہی طارق نے دلہن شمائلہ کو ابدی نیند سلادیا۔

متعلقہ عنوان :