اسٹیج ڈرامہ کی بہتری کیلئے اپنی ہر ممکن تجاویز دیتا ہوں ،کامیابی کیلئے سب کو اتحاد کرنا ہوگا مسعود اختر

پیر 27 جنوری 2014 14:02

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامہ کی بہتری کے لئے اپنی ہر ممکن تجاویز دیتا ہوں لیکن سب کو اتحاد کرنا ہوگا تبھی ہم کامیابی حاصل کرسکیں گے،اسکے ساتھ ہمیں بھارت کی بجائے پاکستان کے کلچر کو فروغ دینا ہو گا کئی پراجیکٹ میں ایسا لگتا ہے کہ ہم گلیمر میں اپنے ہمسایہ ملک سے بھی دو ہاتھ آگے نکل گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہم آج اپنے کلچر کو چھوڑکر پڑوسی ملک کے کلچر کو پروموٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں ‘مقامی میڈیا کو بھارت کی بجائے اپنی فلم‘ ڈرامہ اور اسٹیج انڈسٹری اور اس سے وابستہ فنکاروں کو پروموٹ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت بہت خوبصورت ہے لیکن بد قسمتی سے آج اے پس پشت ڈال کر بھارت کو پروموٹ کیا جارہا ہے جو آگے چل کر نقصان دہ ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :