سپریم کورٹ میں35 لاپتہ افراد کیس کی سماعت

پیر 27 جنوری 2014 11:46

سپریم کورٹ میں35 لاپتہ افراد کیس کی سماعت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) سپریم کورٹ میں35 لاپتا افراد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس قانون کے مطابق پرکھا جائے گا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عبدالطیف یوسف زئی نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق لاپتاافرادسے متعلق آرڈیننس آ گیا۔

جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ قانون سازی وفاقی حکومت کا کام ہے ،خیبر پختونخوا حکومت نے خود کیا اقدامات اٹھائے۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عدالت کے علم میں ہے کہ 35 افراد کو فوج اٹھا کرلے گئی تھی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کاکام تھاوہ اس معاملے کووزارت دفاع کے سامنے اٹھاتی۔ کیس کی سماعت 11 بجے تک ملتوی کردی گئی۔