بالائی علاقوں میں برفباری ، شدید سردی سے شہری مشکلات کا شکار

پیر 27 جنوری 2014 11:46

بالائی علاقوں میں برفباری ، شدید سردی سے شہری مشکلات کا شکار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعدشدید سرد ہواوٴں سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ کچھ شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ لکڑی جلاکر سردی کی شدت کو کم کررہے ہیں۔ا سکردو، گلگت بلتستان، مالم جبہ اوردیگربالائی علاقوں میں برفباری تھمنے کے باوجود سردی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، اور ہر سو ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ، لکڑیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود لوگ ٹھنڈ سے بچنے کے لئے انہیں خریدنے پر مجبور ہیں،دوسری جانب ،بلوچستان کے میدانی علاقوں جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی، بولان اور سبی میں اب بھی سردی کی لہر برقرار ہے ، ان علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت کمی آئی ہے۔جبکہ پنجاب میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کی وجہ سے سردی بڑھ جاتی ہے ،محکمہ موسمیات کاکہناہے آئندہ 4سے 5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کاامکان ہے تاہم منگل کے روز گلگت ،بلتستان ، ہزارہ اور مالا کنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بار ش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، کم ترین درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10 ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :