کراچی :لانڈھی میں جاں بحق 6 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ و تدفین

اتوار 26 جنوری 2014 19:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری۔2014ء) کراچی میں بے امنی نے شہریوں کے ساتھ قانون کے رکھوالوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ گزشتہ روزلانڈھی میں کریکر اور گولیوں کا نشانہ بن کر چھ اہل کار جاں بحق ہوگئے،لیکن جنازے اٹھنے کے باوجود سندھ پولیس کے حوصلے بلند ہیں۔کراچی پھر لہولہان ہے، روشنیوں کا شہر گولیوں کا شہر بن گیا ہے جہاں بندوق کی دندناتی گولیوں سے عام شہری توکیا ان کے محافظ بھی محفوظ نہیں ۔

(جاری ہے)

لانڈھی میں گزشتہ شب مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کی سکیورٹی پرمامور 6 پولیس اہلکار وں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی جن کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں ادا کی گئی۔ پانچ میتیں مقامی قبرستان اور ایک میت تدفین کے لیے حافظ آباد روانہ ہوئی توہر آنکھ اشک بار تھی۔ شہید اے ایس آئی نعیم احمداور ان کے ساتھ ڈیوٹی پر ماموراہلکار جاوید خان، فدا حسین، خلیل، آصف ، محمد عاصم کے لواحقین کو اپنے پیاروں کی شہادت پر فخر ہے۔ محکمہ پولیس نے شہداء کی بیواوٴں کو تاحیات تن خواہ دینے اور لواحقین کیلئے 20 لاکھ روپے کے ساتھ ملزمان کی نشاندہی پرپچاس لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :