وزیر داخلہ بتائیں کن گروپوں سے مذاکرات ہو رہے ہیں: اسفند یار ولی

اتوار 26 جنوری 2014 19:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ آج ملک انتہائی نازک دور پر کھڑا ہے اور حالات آہستہ آہستہ بے قابو ہوتے جا رہے ہیں۔ ولی باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ حکومت امن کی بحالی کی بجائے کنفوزن کا مظاہرہ کر رہی ہے اور امن وامان کی بحالی میں مکمل طور ناکام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن کی بحالی مرکزی نہیں صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کچھ گروپوں کے بارے میں مذاکرات کا کہتے ہیں لیکن قوم یا پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔ ڈرون کے خلاف کے سب احتجاج کرتے ہیں لیکن خود کش اور وزیرستان پر ہونے والی بمباری کے خلاف کوئی احتجاج نہیں کرتا۔ نیٹو سپلائی کو کراچی بندگارہ سے بھی بند کیا جا سکتا ہے بہت سے لوگ اٹھاریوں ترمیم میں بھی تبدیلی کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر اس کو چھڑا گیا تو نتائج انتہائی برے ہوں گے۔ کالا باغ ڈیم کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ تحریک انصاف کا وقت ختم ہونے والا ہے اور آنے والا عوامی نیشنل پارٹی کا ہے۔

متعلقہ عنوان :