ہنگو میں گھر کے باہر دھماکے سے 5 بھائی اور ایک بہن جاں بحق ، دھماکہ گھر کے باہر کچرے کے ڈھیر یر دستی بم پھٹنے سے ہوا، ڈی پی او

اتوار 26 جنوری 2014 19:28

ہنگو میں گھر کے باہر دھماکے سے 5 بھائی اور ایک بہن جاں بحق ،  دھماکہ گھر ..

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری۔2014ء)ہنگو کے علاقہ بابر میلہ میں ایک گھر کے دھماکے کے نیتجے میں 5 بھائیوں اور ایک بہن سمیت 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہنگو کے علاقے بابر میلہ میں ایک گھر کے باہر بم دھماکا ہوا جس سے ایک ہی گھر کے 6 بچے جاں بحق ہوگئے، دھماکا حاجی زر گل نامی شخص کے گھر کے باہر کچرے کے ڈھیر پر ہوا، جاں بحق ہونے والوں میں حاجی زر گل کے 5 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک گھر کے باہر کچرے کے ڈھیر یر دستی بم پھٹنے سے ہوا۔دھماکے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔