رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی کاروں کی فروخت میں 5فیصد اضافہ

اتوار 26 جنوری 2014 15:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء)رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی کاروں کی فروخت میں 5فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق جولائی تا دسمبر مقامی طور پر تیار کی جانے والی کاروں کی تعداد 52ہزار 879یونٹس 50ہزار 587کاریں فروخت ہوئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کاروں کی درآمدات میں بھی 53فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا گزشتہ سال 80ملین ڈالر کی کاریں درآمد کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران 169ملین ڈالر مالیت کی غیر ملکی کاریں درآمد کی گئیں تھیں۔