پاکستان کی بھارت کیساتھ حالیہ تجارتی مذاکرات میں آئندہ ماہ سے بھارت پسندیدہ ترین قوم کا درجہ دینے کی پیشکش

اتوار 26 جنوری 2014 15:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) پاکستان نے بھارت کیساتھ حالیہ تجارتی مذاکرات میں آئندہ ماہ سے بھارت پسندیدہ ترین قوم کا درجہ دینے کی حیرت انگریز پیشکش 250سے 300آئٹمز پر کم سے کم ڈیوٹی عائد کر نے سے مشروط کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت تجارت میں ایک اعلیٰ سطح کے عہدیدار نے بتایا کہ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کی یقین دہانی کے بعد ایک قانونی ریگولیٹری حکم کے ذریعے ہندوستان کو پسندیدہ ترین قوم کا درجہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موسٹ فوریٹ نیشن کا مطلب ہے کہ 1209 آئٹمز کی منفی فہرست کو ختم کیا جائے۔یاد رہے کہ 2012ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہندوستانی مصنوعات کیلئے اپنی مارکیٹ کو کھول دیا تھا تاہم عام انتخابات کی وجہ سے یہ معاہدہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکتا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بھارت کو مکمل طور پرموسٹ فوریٹ نیشن کا درجہ دینے کے روڈ میپ کو تین سال سے کم کرے 45 دن کردیا جو موجودہ کانگریس کی حکومت کیلئے ایک بڑی سیاسی رعیایت ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ کسی بھی قسم کی پیش رفت کا دارومدار بھارت کی جانب سے پاکستان کی پیشکش کے رد عمل پر ہے۔وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر خان نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ تجارتی مذاکرات میں ہم نے اگلے مہینے سے بھارت کو غیر امتیازی مارکیٹ تک رسائی دینے پر اتفاق کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ غیر امتیازی مارکٹ تک رسائی دینے کی تجویزموسٹ فوریٹ نیشن کے طور پر ایک نیا نام تھا جس میں سیاسی مداخلت کو کم کرنے کی کوشش کی گئی۔

خْرم دستگیر نے کہا کہ یہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب اگر بھارت پاکستانی اشیاء کی شناخت کے لیے مارکیٹ تک رسائی فراہم کرے گا۔یہ آئٹمز جنوبی ایشیا فری ٹریڈ ایریا کی فہرست میں ہیں۔ ٹیکسٹائل اور کیمیکل وہ بڑی مصنوعات ہیں جو اس وقت ہندستان کی طرف سے بھاری ڈیوٹی کے لیے موضوع ترین ہیں۔

متعلقہ عنوان :