کراچی:حیدر ی میں ایس ایچ او سچل سے لوٹ مار کی کوشش، ڈاکو ہلاک

اتوار 26 جنوری 2014 15:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) کراچی کے علاقے حیدری میں ایس ایچ او سچل انسپکٹر شوکت علی سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش ، ایس ایچ او نے فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی نے بتایا کہ ملزمان نے انسپکٹر شوکت علی کو لوٹنے کی کوشش کی تھی ،ملزمان سے اسلحہ، چھینے گئے 10موبائل فونز اور دیگر اشیا بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :