پنجاب میں گندم مافیا کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے‘میاں کامران سیف

اتوار 26 جنوری 2014 15:23

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم مافیا کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے، کسانوں سے12سو روپے من خریدی گئی جو مارکیٹ میں1661روپے من فروخت ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گندم کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث فلور ملز مالکان بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے پَر تول رہے ہیں ۔حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے گندم اور آٹے کی قیمتیں کنٹرول کرے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے دور میں دو روپے میں بکنے والی روٹی آج آٹھ روپے میں بک رہی ہے غریب پریشان ہیں کہ وہ کہاں جائیں؟ ۔

متعلقہ عنوان :