ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرتا ہوں ، صرف سکرین پر سخت گیر نظر آتا ہوں عام زندگی میں ایسا نہیں‘ نیئر اعجاز

اتوار 26 جنوری 2014 14:31

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) سینئر اداکار نیئر اعجاز نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر میں ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے ،ٹی وی پر جس طرح سخت گیر نظر آتا ہوں عام زندگی میں اتنا ہی نرم دل ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں سینئر اداکار کا کہنا تھاکہ میرا یہ دعویٰ ہے کہ اگر آپ میں کسی بھی کام کو کرنے کیلئے دلی لگاؤ نہیں تو آپ کامیاب نہیں ہو سکتے ۔

(جاری ہے)

مجھے اپنے شعبے سے بے پناہ لگاؤ ہے اور اسکی وجہ سے اوپر والے نے اس مقام سے نوازا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ہمیشہ با رعب کردار میں پسند کیا گیا ہے اور میرے کیرئیر میں ایسے کرداروں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔لیکن میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ عام زندگی میں میں ایسا ہرگز نہیں بلکہ میں بہت نرم مزاج ہوں اور مجھے اس طرح کے لوگ بھی پسند ہیں ۔