ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب اسلام آباد کی مجلس عاملہ کا اجلاس کل ہوگا

اتوار 26 جنوری 2014 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب ، اسلام آباد کی مجلس عاملہ کا اجلاس منگل کو ہوگا۔ جس کی صدارت کلب کے صدر رانا تنویراحمد کریں گے جبکہ کلب کے چیئرمین ناصر محمود چوہدری خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسلام آباد سی ڈویژن فٹ بال لیگ میں پیش آنے والے مسائل اور وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے کھیل کی بگڑتی ہوئی صورت حاصل پر بات چیت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :