حکومت طالبان سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، مشیر وزیر اعظم

اتوار 26 جنوری 2014 14:17

حکومت طالبان سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، مشیر وزیر اعظم

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان، مولانا سمیع الحق ،منور حسن اور مولانا فضل الرحمان طالبان کا ایجنڈا سامنے لائیں۔ حکومت طالبان سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔پشاورمیں کھلی کچہری کے بعد بات چیت میں وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مولانا سمیع الحق ،منور حسن اور مولانا فضل الرحمان طالبان کا ایجنڈا سامنے لائیں۔امیر مقام نے کہا کہ حکومت خون بہائے بغیر قیام امن کی خواہاں ہے۔امیر مقام کا کہنا تھا کہ ایسے کسی ایجنڈے کو نہیں تسلیم کیا جائے گا جس میں حکومتی رٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت دہشت گردی پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہے اور خیبر پختونخوا حکومت اسکا ساتھ نہیں دیتی ۔تو دہشت گردی مزید بڑھے گی۔

متعلقہ عنوان :