ملک بھر میں سردی راج برقرار،بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

اتوار 26 جنوری 2014 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) ملک بھر میں سردی راج برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقے برف سے ڈھکے ہیں۔

(جاری ہے)

ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز برفباری کے بعد سردی مزید بڑھ گئی ہے۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ سندھ اور پنجاب میں صبح اور رات کے وقت موسم سرد ہوجاتا ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند بھی چھائی رہتی ہے۔گزشتہ روز اسکردو ملک کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 رکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :