بھارت :65ویں یوم جمہوریہ کے تقریبات جاری

اتوار 26 جنوری 2014 14:06

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) بھارت کے 65ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر خصوصی تقریبات جاری ہیں۔ دارالحکومت میں سیکورٹی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، دوسری جانب دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔

(جاری ہے)

یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب دارالحکومت نئی دلی کے راج پتھ گراونڈ میں جاری ہے ،تقریب میں بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ، سونیا گاندھی سمیت سیاسی و فوجی حکام شریک ہیں ،تقریب کے مہمان خصوصی جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے ہیں۔

یوم جمہوریہ پر بھارت میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ، دلی پولیس کی اسپیشل ٹیمیں، نیشنل سیکورٹی گارڈ ز اور دیگر اسپیشل یونٹس کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔دوسری جانب دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا کی توجہ دلانا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے کسی ممکنہ خطرے کے پیش نظر مقبوضہ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :