مذاکرات کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کا کام ہے، ترجمان طالبان

اتوار 26 جنوری 2014 13:58

مذاکرات کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کا کام ہے، ترجمان طالبان

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان حکومت کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے سازگارماحول فراہم کرنا حکومت کا کام ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کالعدم تحریک طالبان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کی پیشکش کرتے ہیں،مذاکرات کے لیے سازگارماحول فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، بامعنی، پائیداراورسنجیدہ مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

حکومت کی طرف سے میڈیا پر صرف بیان دیئے جاتے ہیں تاکہ عوام کو گمراہ کیا جاتا رہے۔ ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے قاصد سمیت جتنے بھی وفود آئے ان کو مثبت اور حوصلہ افزا جواب دیاگیا، حکومتی میڈیا نے مذاکرات کے حوالے سے تحریک طالبان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا۔

متعلقہ عنوان :