کراچی میں ایک ماہ کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹی فکیشن جاری

اتوار 26 جنوری 2014 13:46

کراچی میں ایک ماہ کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹی فکیشن جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) شہر قائد میں ایک ماہ کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

(جاری ہے)

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی تازہ لہر کے بعد سندھ حکومت نے روایتی طور پر اس کا بدلہ عوام سے لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں دہشتگردی کی حالیہ واقعات کے بعد آج رات 12 بجے سے آئندہ 30 روز تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی تاہم 12 برس سے کم عمر بچے، خواتین، بزرگ شہری اور صحافی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے شہر بھر میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 17بے گناہ شہریوں کو موت کی نیند سلادیا تھا جبکہ جمعے کے روز بھی مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل سوار شر پسندوں نے دستی بم حملے کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :