توانائی بحران کے خاتمے کے لیے تھرکول کانفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ دو گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے،وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے قائم علی شاہ کی آمد کے بعد ایک مرتبہ پھر تقریر کی

ہفتہ 25 جنوری 2014 21:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 جنوری ۔2014ء) توانائی بحران کے خاتمے کے لیے تھرکول کانفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ دو گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے ۔وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو دو بار تقریر کرنا پڑی ۔وزیرا علیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں مردم شماری ضروری ہے لیکن بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہیں ۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں توانائی بحران پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں توانائی بحران اور تھرکول پر مختلف تحقیقات رپورٹس پیش کی گئیں ۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بھی تفصیلی تقریر کی ساتھ ہی مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا انتظار بھی ہوتا رہا ۔انتظار کی انتہاء ہوگئی تو دو گھنٹے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کی تقریب میں آمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وفاقی وزیر نے دوبارہ تقریر کی ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی تقریر میں پہلے شاہد خاقان عباسی کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی آمد نے واضح کردیا کہ وفاق تھرکول منصوبے کو اہمیت دیتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں مردم شماری کی ضروری ہے لیکن اس سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ 31جنوری کو تھرکول کی مائننگ شروع ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بیس ارب روپے تھرکول منصوبے خرچ کیے گئے ۔وفاقی حکومت سے مزید بجٹ درکار ہے ۔