Live Updates

تحریک انصاف اورجماعت اسلامی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی

ہفتہ 25 جنوری 2014 20:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جنوری۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے.نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں مؤ قف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے سوات اور مالا کنڈ کے دورے میں ارکان قومی اسمبلی کو نظرانداز کیا، تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کواپنے دورے کے دوران ارکان قومی اسمبلی سےملنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے ملاقات کا وقت تک نہیں دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے 15 جنوری کوسوات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ’’یوتھ لون اسکیم ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا جب کہ خیبرپختونخوا حکومت کا کوئی بھی نمائندہ ان کے استقبال کے لئے نہیں آیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات