مذاکرات یا جنگ، دونوں معاملات پر حکومت مشاورت کر رہی ہے، سکندر بوسن

ہفتہ 25 جنوری 2014 17:34

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر بوسن نے کہا ہے کہ طالبان سے جنگ ہونی چاہیے یا مذاکرات، دونوں معاملات اہم ہیں حکومت اس پر مشاورت کر رہی ہے اس پر جلد فیصلہ ہو گا۔ وزیر اعظم انرجی سیور کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر بوسن کا کہنا تھا کہ مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے جو فیصلہ عدالت کرے گی قبول کریں گے تاہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم انرجی سیور پروگرام کے تحت ملک بھر میں 85 ملین ڈالر کے 3 کروڑ انرجی سیور تقسیم کیے جائیں گے جس سے 1300میگاواٹ تک بجلی کی بچت ہو گی جس کو انڈسٹری میں استعمال کر کے فائدہ حاصل کیا جائے گا۔ نہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت پہلے بھی 17 سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر چکی ہے۔ سکندر بوسن نے مزید کہا کہ تمام صوبوں کی مشاورت سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے تاہم اب بھی ملک میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :