رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برانچ لیس بینکنگ میں 29 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی

ہفتہ 25 جنوری 2014 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برانچ لیس بینکنگ میں 29 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی۔ برانچ لیس بیکاری کی مالیت 224ارب تک جاپہنچی۔ برانچ لیس ایجنٹ کی تعداد بھی ایک لاھ دس زہار سے تجاوز کرگئی۔اسٹیٹ بینک کے برانچ لیس بینکنگ کے ڈیٹا کے مطابق جولائی سے ستمبر دوہزار تیرہ کے دوران برانچ لیس بینکاری کھاتوں میں بارہ فیصد اضافہ ہوا جو کہ بڑھ کر 19 لاکھ ساٹھ ہزار پر پہنچ گئے ہیں۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران برانچ لیس بینکاری کے سودوں مین 29 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی۔ اور ان کی مالیت 224 ارب تک پہنچ گئی۔ جولائی سے ستمبر 2013کے دوران برانچ لیس بیناکری کے پانچ کروڑ انیس لاکھ سودے ہوئے جو پچھلی سہ ماہی سے 16 فیصدزیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے تحت اوسطاً چار ہزار تین سو پندرہ روپے کے چھوٹی مالیت کے سودوں کی بنا پر ہے ،جو زیادہ تر آبادی کے اس طبقے سے ہے جو بینکاری خدمات سے محروم ہے،رپورٹ کے مطابق ایجینٹ نیٹ ورک میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد ایک لاکھ دس ہزار دو سو چودہ تک پہنچ گیا ہے۔

برانچ لیس بینکاری کے لئے اسٹیٹ بینک کی پالیسی کی بناء پر برانچ لیس بینکاری کی یہ خدمات ایجینٹ نیٹ ورک ، موبائل فون ، اے ٹی ایم اور پی او ایس کی شکل میں متبادل ڈیلوری چیلنز پر فراہم کی جارہی ہیں۔