کراچی ، پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور نجکاری کیخلاف نیشنل ہائی وے پر دھرنا

ہفتہ 25 جنوری 2014 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور نجکاری کیخلاف نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا جبکہ مطاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کو چار ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادا کی جائیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین نے اہلخانہ کے ہمراہ نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے کر نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کیلئے معطل کردیا مظاہرین کے مطابق ان کی چار ماہ کی تنخواہیں حکومتی یقین دھانی کے باوجود تاحال ادا نہیں کی گئی ہیں۔

مظاہرین نے کہاکہ حکومت نے ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کا وعدہ کیا تاہم ساتھ ہی اسٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ کر کے ملازمین پر شب خون مارا مظاہرین نے اسٹیل ملز انتظامیہ کی جانب سے جلد تنخواہوں کی ادائیگی پر احتجاج ختم کردیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ اب بھی انتظامیہ نے ان سے ہاتھ کیا تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے ۔