رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں صوبہ سندھ میں ٹیکس وصولی اٹھارہ فیصد بڑھ گئی

ہفتہ 25 جنوری 2014 16:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں صوبہ سندھ میں ٹیکس وصولی اٹھارہ فیصد بڑھ گئی ہے۔ رواں مالی سال2013-14کی پہلی ششماہی کے دوران صوبہ سندھ کی ٹیکس وصولیوں میں اٹھارہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ آف ریونیو سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی سے دسمبر 2013کے دوران چھ مختلف اقسام کے صوبائی ٹیکسز کی مد میں سندھ حکومت کو پندرہ ارب روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں ۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران ٹیکس وصولیوں کا حجم 12ارب 17کروڑ روپے تھا۔

متعلقہ عنوان :