6ماہ کے دوران ملکی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ساڑھے 8 فیصد ریکارڈ کیا گیا

ہفتہ 25 جنوری 2014 16:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) صنعتوں کوتوانائی کی فراہمی بہتر ہونے سے گزشتہ 6ماہ کے دوران ملکی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ساڑھے 8 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا دسمبر7 ارب ڈالرمالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمدکی گئیں۔

(جاری ہے)

انڈسٹری ماہرین کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی منظوری کے بعد ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹس میں مزید اضافے کی توقع ہے اور یہ پورے مالی سال میں 14ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرسکتا ہے۔اس کے علاوہ امن و اماں میں بہتری کے ساتھ توانائی بحران کا مستقل حل ٹیکسٹائل شعبے میں مزید بہتری لاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :