تیل کی درآمد کے لیے مقامی مارکیٹ کے بجائے بیرون ملک سے ڈالر خریدے جانے کا انکشاف

ہفتہ 25 جنوری 2014 16:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) تیل کی درآمد کے لیے مقامی مارکیٹ کے بجائے بیرون ملک سے ڈالر خریدے جانے کا انکشاف ہوگیا نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس او اپنی 25فیصد تیل درآمدات کی ادائیگیاں باہر سے خریدے گئے ڈالر سے کررہا ہے ،منصوبے کے تحت ملٹی نیشنل بینکس کو روپے دیکر باہر سے ڈالر منگوائے جارہے ہیں جن پر تقریباً 6فیصد سود ہے۔

اس طرح خریدی گئی تیل مصنوعات 6فیصد تک مہنگی ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

طریقہ کار سے ڈالرز کی مقامی مارکیٹ میں کمی پر قابو پایا گیا اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی روکنے میں بھی کافی مدد ملی۔ تاہم بینکنگ ذرائع کے مطابق اس قرض کی واپسی کے لیے مقامی مارکیٹ سے ہی سود سمیت ڈالر حاصل کرنے پڑیں گے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق تیل امپورٹ کیلئے تقریبا 54 کروڑ ڈالرز کا انتظام کیا جارہا ہے اور اگر صورتحال یہی رہی تو پورے سال تقریباً 2 ارب ڈالر منگوائے جانے کا منصوبہ ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے کہاکہ یہ قرض 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ نہیں ہوگا کیونکہ مارچ سے پاکستان میں ڈالرز کی آمد میں تیزی آنے کے بعد اس کی ضرورت نہیں رہے گی۔

متعلقہ عنوان :