پاکستانی بینکوں کے کنزورشیم کی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے قرضے کی حد 150 ارب روپے تک بڑھانے کی پیشکش

ہفتہ 25 جنوری 2014 16:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) پاکستانی بینکوں کے کنزورشیم نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے قرضے کی حد 150 ارب روپے تک بڑھانے کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کے چھ بڑے بینکوں کے کنزورشیم نے اجناس کی تجارت کے سرکاری ادارے،، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے قرضے کی حد ایک سو پچاس ارب روپے تک بڑھانے کی پیشکش کی ہے۔ بینکنگ سیکٹر میں سخت مسابقت کے باعث کنزورشیم نے ٹی سی پی کو نہ صرف پرکشش شرح سود بلکہ کموڈیٹی آپریشنز کیلئے کریڈٹ لمٹ ڈیڑھ سو ارب روپے تک بڑھانے کی پیشکش بھی کی ہے۔ وزارت تجارت کی جانب سے ٹی سی پی کی کریڈٹ لمٹ 143ارب روپے مقررہے۔ ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن کموڈٹی آپریشنز پر اب تک 121 ارب روپے خرچ کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :