حکمران اپنی شکست کے خوف کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن کرانے سے خوفزدہ ہیں‘ سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 25 جنوری 2014 15:37

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے لئے ہر وقت تیار ہے لیکن حکمران جماعت مسلم لیگ( ن) اپنی شکست کے خوف کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن کروانے سے سخت خوفزدہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان برپا ہے،بے روزگاری اپنے عروج پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے کرپشن سکینڈل شروع ہوچکے ہیں، حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر غریب آدمی کے گلے میں پھندا ڈالا ہے، تاریخ اور وقت انہیں معاف نہیں کریگا۔