حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام زندہ درگور ہو گئے ہیں،قاضی احمد سعید

ہفتہ 25 جنوری 2014 15:37

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء ) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام زندہ درگور ہو گئے ہیں مزدور، نادار اور محنت کش طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پیٹرولیم اور بجلی مہنگی کرنے میں مصروف ہیں اورعوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھینا جارہا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدوں سے انحراف کیا جا رہا ہے ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نچلی سطح کی عوام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں تشکیل دی جبکہ صنعتکار حکمران اشرافیہ کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں پیپلز پارٹی غریب مکاؤ پالیسیوں کی مذمت کر تی ہے ۔