محکمہ ریلوے کا ممکنہ دہشتگردی کی کارروائیوں کے پیش نظر مسافر ٹرینوں میں جیمرز لگانے کا فیصلہ

ہفتہ 25 جنوری 2014 15:35

محکمہ ریلوے کا ممکنہ دہشتگردی کی کارروائیوں کے پیش نظر مسافر ٹرینوں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) پاکستان ریلویز نے ممکنہ دہشتگردی کی کارروائیوں کے پیش نظر مسافر ٹرینوں میں جیمرز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، ابتدائی طور پر بلوچستان اور سندھ جانے والی ٹرینوں میں میں جیمرز لگائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ دہشتگرد موبائل ڈیوائس کے ذریعے تحریبی کارراوائیاں کر سکتے ہیں جسکے بعد ریلوے نے ٹرینوں میں جیمرز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر بلوچستان اور سندھ جانے والی ٹرینوں میں جیمرز لگائے جائیں گے اور ہر ٹرین میں دو جیمرز ہوں گے ۔ اس سلسلہ میں وزارت ریلوے حکومت سے علیحدہ سے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کرے گی۔

متعلقہ عنوان :