جیکب آباد،ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے، نوجوانوں میں تعلیمی سرگرمیاں عام اور اسلامی شعور پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے،،جمعیت طلباء اسلام

ہفتہ 25 جنوری 2014 15:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے ان میں تعلیمی سرگرمیاں عام اور اسلامی شعور پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت طلباء اسلام جیکب آباد کی جانب سے منعقدہ ورکرز کنونشن سے علماء کرام ،جے یو آئی اور جے ٹی آئی کے رہنماوٴں نے خطاب کرتے ہوئے کیا، ورکرز کنونشن سے جے یو آئی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالغنی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی نوجوا نوں پر انحصار کرتی ہے اس لیے نوجوانوں میں تعلیم کے ساتھ اسلامی شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے نوجوانوں کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے اور نوجوانوں کو آگے آنے کے مواقعے فراہم نہیں کئے جارہے ہیں، تعلیم کا نظام اس قدر بگڑ چکا ہے کہ ہمارے ملک میں تعلیمی شرح انتہائی کم ہوچکی ہے ، مولانا محمد شعیب بمبل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اسلامی تعلیمات پر عمل کریں اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ہی نوجوان ترقی کرسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارے نظام تعلیم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، جمعیت طلباء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری حماداللہ انصاری نے کہا کہ سندھ میں سینکڑوں اسکول بند ہے پرائمری اسکولوں کی حالت زبون حال ہوچکی ہے اور سندھ میں پرائیوٹ اسکولوں نے نظام تعلیم کو تباہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکمران صرف اقتدار جنگ لڑرہے ہیں جبکہ تعلیم کی بہتری کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ، ورکرز کنونشن سے سٹی صدر تاج محمود امروٹی، محمد موسیٰ مہر، حبیب اللہ ابڑو، محمد طاہر سومرواور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے ٹی آئی نے ہمیشہ نوجوانوں میں اسلامی شعور کیساتھ دینی شعور پیدا کرنے کیلئے کام کیا ہے ،تعلیمی اداروں میں کلاشنکوف کے کلچر کو ختم کرکے امن کا ماحول قائم کرنے کیلئے جے ٹی آئی کی خدمات سب سے سامنے ہے ۔

متعلقہ عنوان :