افغان صدر نے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کو مشروط کردیا

ہفتہ 25 جنوری 2014 15:10

افغان صدر نے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کو مشروط کردیا

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) افغان صدرحامد کر زئی نے کہا ہے کہ جب تک امریکااور پاکستان طالبان سے مذاکرات نہیں کرتے،سیکیورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ افغانستان غیرملکیوں کے بغیر بھی چل سکتاہے۔