مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ، ہلکی پھلکی بارش بھی ہوسکتی ہے ،محکمہ موسمیات

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:55

مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند ایک مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند ایک مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور سکھرڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 10، قلات، گوپس، استور منفی 06، ہنزہ منفی 03، کالام اوردروش میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :