جان کیری اپنے پاکستانی ہم منصب سرتاج عزیز کے اعزاز میں27 جنوری کو استقبالیہ دیں گے

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:54

جان کیری اپنے پاکستانی ہم منصب سرتاج عزیز کے اعزاز میں27 جنوری کو استقبالیہ ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری اپنے پاکستانی ہم منصب سرتاج عزیز کے اعزاز میں27 جنوری کو استقبالیہ دیں گے، امریکی محکمہ خارجہ نے تقریب کا شیڈول جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرتاج عزیز کے اعزاز میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے تقریب استقبالیہ 27 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردی نوٹ میں کہا گیا کہ تقریب میں دونوں وزرائے خارجہ پاک امریکہ تعلقات پر بات چیت کریں گے۔ جان کیری اپنے پاکستانی ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات اور دفاعی بات چیت کی بحالی پر بات چیت بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :