چترال ، جیف گہری کھائی گر گئی ، گیارہ افراد جاں بحق ، چار زخمی ، دو کی حالت نازک ، ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ،حادثے کی وجوہات بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا، تحقیقات کے بعد ہی تفصیلات بارے بیان جاری کیا جاسکے گا ،پولیس حکام

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:54

چترال ، جیف گہری کھائی گر گئی ، گیارہ افراد جاں بحق ، چار زخمی ، دو کی ..

چترال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) چترال میں جیپ گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں گیارہ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق مسافروں سے بھری جیپ گوہکیر سے چترال جا رہی تھی کہ منوئی کے مقام پر سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر نے سے 11 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے، حادثے کے وقت جیپ میں 18 مسافر سوار تھے تاہم 3 مسافروں نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

(جاری ہے)

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال منتقل کر دیا گیا جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، تحقیقات کے بعد ہی تفصیلات کے بارے میں کوئی بیان جاری کیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ رواں ماہ ہی مری کے تفریحی پہاڑی مقام سے آنے والے دو بسیں کھائی میں گرنے سے نو افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :