آئی سی سی میں اجارہ داری قائم رکھنے کیلئے بے تاب بھارت اور انگلینڈ نے پاکستان کو گھیرے کیلئے ڈورے ڈالنا شروع کر دیئے

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:40

آئی سی سی میں اجارہ داری قائم رکھنے کیلئے بے تاب بھارت اور انگلینڈ نے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) آئی سی سی میں اجارہ داری قائم رکھنے کیلئے بے تاب بھارت اور انگلینڈ نے پاکستان کو گھیرے کیلئے ڈورے ڈالنا شروع کر دیئے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ پر اپنی حکمرانی مسلط کر نے کیلئے دن رات ایک کر دیا تاہم خواب پاکستا ن کے ساتھ کے بغیر تعبیر نہ ہو سکے پہلے بی سی سی آئی کے صدر سری نواسن کے بعدانگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک نے ذکاء اشرف سے رابطہ کر نے پر مجبور ہوگئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پیغام بھیجا کہ 28 جنوری کو بات چیت کریں اور و طرفہ سیریز کی کچھ باتیں ہونگی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں کرکٹ بورڈز، آئی سی سی کے اجلاس میں ورکنگ گروپ کے پوزیشن پیپر پر پاکستان کا ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک جانب بھارت اور انگلینڈ پاکستان کو سیٹ کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں، تو دوسری جانب بنگلہ دیش نے بگ تھری کی سپورٹ کا خود کش فیصلہ کرلیا ہے۔اگر یہ ڈرافٹ ہو بہو نافذ ہوگیا تو پھر بنگلہ دیش رینکنگ میں ٹاپ 8 میں نہ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ سے باہر ہوجائے گا تاہم اسے دیگر مالی فائدے ضرور ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :