پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا بڑی تعداد میں ریویو ضائع کیے جانے پر سخت تشویش کا اظہار

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بڑی تعداد میں ریویو ضائع کیے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طریقہ کار کو نہ سمجھا گیا تو جس طرح سری لنکا کے خلاف سیریز میں ٹیم نے نقصان اٹھایا آئندہ بھی اسی طرح ہوتا رہے گاغیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں مصباح الحق نے کہاکہ ریویو اسی وقت لیا جاتا ہے جب آپ کو سو فیصد یقین ہو کہ امپائر کا فیصلہ غلط ہے۔

(جاری ہے)

تھوڑا سا بھی شک ہو تو ریویو نہیں لینا چاہیے کیونکہ یہ آپ کے حق میں نہیں جائے گا۔مصباح الحق نے کہاکہ ٹیم کی میٹنگز میں باقاعدگی سے اس بارے میں بات ہوتی ہے تاہم مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوسکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :