بھارت کی جانب سے پیش کردہ انتظامی تکون کے منصوبے کے بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا سکتا ، بنگلہ دیش بورڈ

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:30

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پیش کردہ انتظامی تکون کے منصوبے کے بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا سکتا۔بورڈ اس معاملے میں تمام ارکان کے بعدہی اپنا موقف پیش کریگا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ بورڈ بی سی سی آئی کی ناراضی نہیں مول لے سکتا کیونکہ آئی سی سی میں ہماری پوزیشن مضبوط نہیں ہے۔انہوں نے کہا قومی ٹیم اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں دسویں نمبر پر ہے اگر ہم بھارتی بورڈ کی حمایت کرتے ہیں تو ممکن ہے کہ بھارت،بنگلہ دیشی ٹیم کواپنے ملک کا دورہ کرنے یادوطرفہ سیریزکی پیشکش کردے۔

متعلقہ عنوان :