سپریم کورٹ کا غلطی سے سرحد پار کرنیوالے 6قیدیوں کی رہائی کا حکم

ہفتہ 25 جنوری 2014 12:50

سپریم کورٹ کا غلطی سے سرحد پار کرنیوالے 6قیدیوں کی رہائی کا حکم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) سپریم کورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے غیرملکی 6 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا،ان قیدیوں کا تعلق بھارت ،بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ سمیت دیگرممالک سے ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں دو رکنی نظر ثانی بورڈ نے بند کمرے میں کیس کی سماعت شروع کی تو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 32 ایسے قیدیوں کو پیش کیا جو غیرقانونی طور پر پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔

وزارت داخلہ کے حکام نے اس حوالے سے قیدیوں کی تمام تفصیلات نظر ثانی بورڈ کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں سے 6 قیدی اپنی سزا پوری کر چکے ہیں۔نظرثانی بورڈ نے سزا پوری کرنے والے 6 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر وزارت داخلہ سے دیگر قیدیوں کا تحریری ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ رہا کیے جانیوالے قیدیوں کا تعلق بھارت ،بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک سے ہے۔

متعلقہ عنوان :