کشمور میں کئی روز سے بندقومی شاہراہ کھل گئی ،مظاہرین کا احتجاج جاری

ہفتہ 25 جنوری 2014 11:42

کشمور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) کشمور میں بگٹی مہاجرین کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ہے، تاہم دھرنے کے شرکاء نے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک بحال کردی ہے۔ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف بگٹی مہاجرین کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہوگیا ہے، دھرنے کے شرکاء نے نیشنل ہائی وے کھول دی ہے اور شاہراہ کے کنارے پر دھرنا دیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ زین بگٹی بھی دھرنے میں شریک ہیں۔نیشنل ہائی وے پر ٹریفک بحال ہونے کے بعد آٹھ روز سے پھنسی گاڑیاں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔گزشتہ روز قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کشمور میں شاہ زین بگٹی سے ملاقات کی تھی۔خورشید شاہ نے دھرنے کے شرکاء کے لئے کرکٹ گراوٴنڈ میں ٹینٹ سٹی، خوراک اور طبی سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد شاہ زین بگٹی نے دھرنا کرکٹ گراوٴنڈ منتقل کر کے نیشنل ہائی وے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :