برما،انتہا ء پسندبدھوؤں نے تازہ حملے میں 70مسلمانوں کو قتل کردیا،ریاست رخائن میں غلط فہمی سے ہونے والے جھگڑے نے70 مسلمانوں کی جان لی،میڈیا رپورٹ

جمعہ 24 جنوری 2014 22:12

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) برما میں انتہا پسندبودھوؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے اورایک ہفتے کے دوران 70سے زائد مسلمانوں کو قتل کیا جاچکاہے،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برما کی ریاست رخائن میں گزشتہ ہفتے بودھوؤں کے حملے میں متعددمسلمان قتل کردیئے گئے ،انسانی حقوق گروپ ”فورٹی فائی رائٹس “کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دورا ن روہنگیامسلمانوں کو مسلسل اورسلسلہ وارحملوں کا سامنا کرنا پڑا،تازہ ترین واقعہ ریاست رخائن کی ایک بستی میں پولیس اورروہنگیا مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات کے بعد سامنے آیا،رپورٹ کے مطابق یہ فسادا ت اس وقت شروع ہوئے جب ایک مقامی پولیس اہلکارکے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ لاپتہ ہوگیا اوریہ سمجھاگیاکہ اسے ہلاک کردیاگیاہے،اطلاعات کے مطابق مقامی انتہاپسندوں نے سیکورٹی فورسزکی مددسے مسلمانوں کے ایک گاؤں پر بدلہ لینے کے لیے حملہ کیا،حملے میں مرنے والوں کی تعداد40ہے جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق واقعے میں 70افرادکو قتل کردیاگیاجن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں،اقوام متحدہ کی فلاحی کاموں کی سربراہ ویلری آموس نے برما حکومت سے استدعا کی کہ وہ امدادی کارکنوں کومتاثرہ علاقوں میں جانے کی اجازت دے تاکہ فوری طورپر اس واقعے کی تحقیق شروع کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :