کراچی اور حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کریکر دھماکوں سے گونج اٹھا، شہریوں میں خوف وہراس
جمعہ 24 جنوری 2014 21:10
حیدرآباد/کوٹری/جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2014ء) کراچی، حیدرآباد، کوٹری اور جامشورو سمیت اندرون سندھ مختلف شہروں میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے کئے گئے تاہم حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ناگن فلائی اوور کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ قیوم آباد کے مختلف مقامات پر شرپسند 2 دستی بم پھینک کر فرار ہوئے۔
اسی طرح حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کے مطابق لطیف آباد نمبر 7 میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار فلائی اوور کے اوپر سے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ دوسرا حملہ قاضی عبدالقیوم روڈ کے قریب قائم خانی اسپتال کے سامنے کیا گیا اسی طرح کور نور چوک پر بھی شرپسند خوف و ہراس پھیلانے کی غرض سے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.