مستونگ، پنجگور : سرچ آپریشن ، 35 سے زائد مشتبہ افرادگرفتار

جمعہ 24 جنوری 2014 20:09

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2014ء)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فرنٹیئر کور کا آپریشن جاری ہے۔ مستونگ اور پنجگور میں سرچ آپریشن کے دوران 35سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ایف سی ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کی ہدایت پر ایف سی اور پولیس نے مستونگ کے علاقوں درین گڑھ، کانک، کوشک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں اور ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے گئے ۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد نے خود اس آپریشن کی فضائی نگرانی کی۔ترجمان ایف سی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران اب تک 20سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا ہے جبکہ مستونگ کے علاقے ڈولائی میں سرچ آپریشن تا حال جاری ہے۔ دوسری جانب پنجگور کے علاقے وشبود میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی اور دستی بموں سے حملہ بھی کیا۔ جوابی کارروائی میں 15سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔