دالبندین سے زائرین کو کوئٹہ لانے کیلئے سی ون 30طیارہ استعمال کرنے کا فیصلہ

جمعہ 24 جنوری 2014 20:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) دالبندین سے زائرین کو کوئٹہ لانے کیلئے سی ون 30طیارہ استعمال کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق 200سے زیادہ زائرین جو ایران میں مختلف زیارتیں کرنے گئے تھے واپسی پر ان کو دالبندین میں روک لیا گیا ہے یہ فیصلہ سیکورٹی کے حوالے سے کیا گیا تھا ذرائع نے بتایا ہے کہ ان زائرین کو دالبندین سے سی ون 30جہاز کے ذریعے کوئٹہ لایا جائیگا کیونکہ چند روز قبل تفتان سے کوئٹہ آتے ہوئے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ کے مقام پر ایک خودکش حملے میں 29زائرین جاں بحق ہوگئے تھے اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ دو سو کے قریب زائرین ایران میں زیارتیں کرنے کے بعد واپس دالبندین پہنچے تھے اور وہاں سے وہ کوئٹہ آنے چاہتے ان کو وہاں روک لیا گیا اور ان کو سی ون 30جہاز کے ذریعے کوئٹہ لایا جائیگا ۔