تھر میں بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی شرکت کرینگے

جمعہ 24 جنوری 2014 20:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) انتہائی با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھر میں کوئلے کی مائننگ اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی شرکت کریں گے اور دونوں رہنما مشترکہ طور پر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ دونوں رہنماوٴں کی اس تقریب میں شرکت کو سیاسی حلقے بہت اہمیت دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

طویل عرصے کے بعد دونوں رہنما کسی تقریب میں ایک ساتھ ہوں گے ۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ون ٹو ون ملاقات بھی ہو گی ، جس میں ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت سندھ کی طرف سے پنجاب ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزراء اور دیگر اہم شخصیات کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :